5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جاپان، وزیراعظم یوکیوہاتویاما اپنی کابینہ کے ساتھ باضابطہ طور پر مستعفی
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان کے وزیراعظم یوکیوہاتویاما نے اپنی کابینہ کے ساتھ باضابطہ طورپر استعفی? دے دیا?دودن قبل جاپانی وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا?جولائی میں جاپان کے نئے وزیراعظم کے لیے انتخابات کا انعقاد ہوگا?ہاتویاما کے نائب وزیر اعظم اوروزیر خزانہ ناؤٹوکین وزارت عظمی? کی دوڑمیں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارہوں گے?گزشتہ چار سالوں میں جاپان کے چار وزیر اعظم استعفے دے چکے ہیں?ہاتویاما نو مہینے سے بھی کم عرصہ وزیراعظم رہے? ہاتویاما کی برسراقتدار جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اوکی ناوا جزیرے پر قائم متنازع امریکی فوجی اڈے کو وہاں سے ہٹا دے گی تاہم امریکی دباؤ پر یہ وعدہ پورا نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ہاتویاما پر شدید عوامی دباؤ تھا،جبکہ ان پر اور ان کی کابینہ کے بعض ارکان پربدعنوانی کے الزامات بھی تھے?