تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

’ویٹ‘، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر آج دستخط

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ویلیو ایڈڈ ٹیکس یا ’ویٹ‘ کے معاہدے پر آج دست خط ہوں گے?اس معاہدے پر وفاق کی جانب سے وزارت خزانہ یا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا نمائندہ ، چاروں صوبوں کے وزیر اعل?ی اور آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندے پال راس دست خط کریں گے? اس معاہدے کے تحت صوبے ٹیلی کمیونیکیشن اور فنانشل سروسز پر ویٹ جمع کرنے کے مجاز ہوں گے جبکہ دیگر سروسز پر ایف بی آر ٹیکس جمع کرے گا جو بعد میں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں طے کیے جانے والے فارمولے کے تحت چاروں صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا اور یہ ناقابل تقسیم پول کا حصہ نہیں ہوگا ? دوسری طرف آئی ایم ایف اگست میں پاکستان کی معاشی صورتحال کے حوالے سے پانچواں جائزہ شروع کرے گا جس میں یکم جولائی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ پر غور کیا جائے گا?عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس پانچویں جائزے میں اسٹینڈ بائی انتظام کے تحت طے کیے جانے والے معاشی اہداف کا بھی جائزہ لیا جائے گا?رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس جائزے میں توجہ کا مرکز ویلو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد اور بجٹ 11-2010 کے لیے کے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.