5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فٹ بال ورلڈ کپ،انگلینڈ،پیراگوائے کی ٹیمیں جوہانسبرگ پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…فٹبال ورلڈ کپ 2010میں شرکت کے لیے سابق چیمپئن انگلینڈ اور پیراگوائے کی ٹیمیں جوہانسبرگ پہنچ گئی ہیں ?جوہانسبرگ کے او ٹی ٹیمبو ائرپورٹ پر پیراگوائے کی ٹیم کا استقبال مقامی آرگنائزنگ کمیٹی نے کیا? ٹیم کے کوچ جیرارڈ مارٹینو نے کہا کہ جنوبی افریقا کی صورت حال فٹبال ورلڈ کپ کیلئے آئیڈیل ہے? پیراگوائے فٹبال ورلڈ کپ میں پہلا میچ دفاعی چیمپئن اٹلی کے خلاف 14 جون کو کھیلے گی? بیس جون کو اس کا میچ سلواکیا سے ہوگا جبکہ 24 جون کو پیراگوائے کی ٹیم نیوزی لینڈ سے نبرد آزما ہوگی? اس سے قبل سابق چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم بھی جوہانسبرگ پہنچی? انگلش فٹبالرز کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے گئے تھے?انگلش فٹبالرز ایونٹ میں پہلا میچ 12 جون کو امریکا سے کھیلیں گے? اٹھارہ جون کو انگلینڈ کا مقابلہ الجیریا سے ہوگا جبکہ انگلینڈ اور سلوانیا کی ٹیمیں 23 جون کو مدمقابل آئیں گی?