5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
شارجہ میں ’ری سائکل‘ کردہ ربڑ سے سڑکیں بنائی جائیں گی
جنگ نیوز -
شارجہ…متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کی حکومت نے استعمال شدہ ربڑکابہترین مصرف ڈھونڈ نکالا ہے? اب شارجہ کی طویل سڑکوں کی مرمت کے لئے کول تار کے بجائے ربڑ استعمال کیا جارہاہے? عرب امارات میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا تجربہ ہوگا جس میں کئی ٹن ری سائکل کردہ استعمال کیا جائے گا? ربڑ کی سڑکیں اس سے قبل امریکی ریاست Arizona میں تعمیر کی گئی ہیں جو کم لاگت اور دیر پا نتائج دیتی ہیں، جن پرگاڑیوں کی پھسلن بھی کم ہوتی ہے ?