5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جرمن ڈاکٹر نے انسانی اعضاء کی فروخت شروع کر دی
جنگ نیوز -
برلن…سینٹرل مانیٹرنگ…ایک جر من ڈا کٹر گنٹر وان نے انسانی اعضا ء کی فر و خت شر وع کر دی ہے? ڈاکٹر وان ایک مخصو ص طر یقے کے ذریعے انسانی لاشوں کو محفو ظ کرنے کے ما ہر سجھے جا تے ہیں جس میں انسا نوں اور جا نوروں کی لا ش میں سے خو ن اور سیا ل کو نکا ل اس کی جگہ سخت سلیکون بھر دیتے ہیں? اس سے قبل یہ دنیا کے مختلف مما لک میں محفو ظ انسا نی لاشو ں کی نما ئش بھی منعقد کر چکے ہیں ? وان کو ان کے علاقے میں ’ڈاکٹر ڈیتھ‘ کے نا م سے بھی جا نا جا تا ہے اور مختلف مذہبی جما عتوں کی جا نب سے ان کے اس عمل پر سخت تنقید بھی کی جاتی ہے ?تا ہم ان کہنا ہے وہ یہ کام صرف تعلیمی مقا صد کے لیے کر تے ہیں اور یہ کو ئی غلط کا م نہیں ہے ?