تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

’پیٹ‘ کا رخ آج دوپہر پاکستان کی جانب ہو جانے کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی…سمندری طوفان ’پیٹ‘ کے اومان کے ساحلوں سے ٹکرانے کے بعد اس کا رخ آج دوپہر پاکستان کی جانب ہو جانے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جب کہ کراچی میں عوام کو سمندر سے دور رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے?تفصیلات کے مطابق بحر عرب میں بننے والا سمندری طوفان اومان کے ساحل سے ٹکراگیا جہاں تیز ہواو?ں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے? محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کم شدت کے ساتھ اتوار کے روز پاکستان کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا اور اس دوران تیز آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے?سمندری طوفان پیٹ کے اثر سے اومان کے ساحلی علاقوں میں انتہائی تیز ہواو?ں کے ساتھ بارش ہورہی ہے?اومان میں طوفان کا رخ کچھ تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور اومان کے جزیرے مصیرہ سے طوفان کے خطرے کے پیش نظر وہاں موجود تمام پاکستانیوں کو باحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے?محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان اگلے 24گھنٹے تک اومان کے ساحلوں پر موجود رہے گا جس کے بعد اس کا رخ پاکستان کی جانب ہوگا?امکان ہے کہ اتوار کے روز یہ طوفان پاکستانی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا?سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں پہنچنے تک طوفان کی شدت کم ہوجائے گی? طوفان کے باعث ہونے والی بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا?محکمہ موسمیات کے مطابق بحر عرب میں بننے والے سمندری طوفان سے سمندر میں پانچ سے آٹھہ میٹر اونچی لہریں بلند ہوں گی?جس کے ساتھ ہی ساحلی علاقوں بشمول کراچی، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور میرپورخاص میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی? محکمہ موسمیات مطابق سمندری طوفان کو سپر سائیکلون کی کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے? دوسری طرف کراچی میں رات گئے عوام کی بڑی تعداد ساحل پہنچ گئی اور طوفان کا نظارہ کرنے کی کوششں کی جسے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بناتے ہوئے ساحلوں کو خالی کرالیا? انتظامیہ نے عوام کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے? کراچی پولیس کے مطابق جمعے کی شام کراچی کے ساحل کو جانے والے تمام راستے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیے جائیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.