5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
یاسین انور نے اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھال لیا
جنگ نیوز -
کراچی …سید سلیم رضا کے استعفی? کے بعد یاسین انور نے اسٹیٹ بینک پاکستان کے قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھال لیا?سابق گورنر سید سلیم رضا نے ذاتی وجوہ کی بنا پر گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عہدے سے استعفی? دیا ہے? یاسین انور جو بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان29مارچ2007سے خدمات انجام دے رہے ہیں?انہوں نے اسٹیٹ بینک کے بورڈ، پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے بورڈ،ایس ای سی پی پالیسی بورڈاور سارک پیمنٹس کونسل بورڈ میں خدمات انجام دیں?قائم مقام گورنر یاسین انورکو ایک سینئر عالمی بینکار کی حیثیت سے33سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے?