5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ون ڈے سیریز : جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کوکلین سویپ کردیا
جنگ نیوز -
پورٹ آف اسپین …جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز پانچ صفر سے جیت لی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کوئی بھی میچ نہ جیت سکی?پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے6وکٹ کے نقصان پر252رنز بنائے، شیونارائن چندرپال 67 اور دیو نارائن53 ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے، جواب میں مہمان ٹیم نے مطلوبہ ہدف نو وکٹ کے نقصان پر آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا، جیک کیلس کے53 اور جے پی ڈمینی کے51 رنز نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا? دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ10 جون سے شروع ہوگا?