5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش، بچی جاں بحق
جنگ نیوز -
پشاور… پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے? دوسری جانب مردان کی تحصیل تخت بھائی میں مکان کی چھت منہدم ہونے سے ایک بچی جاں بحق ہوئی?محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ24گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے،جبکہ بالائی علاقوں میں7 جون تک وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا?گذشتہ24گھنٹوں کے دوران پشاور میں18 ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی ہے? پشاورکے علاوہ، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے? تیز بارش سے تحصیل تخت بھائی کے علاقہ جلالہ میں گھر کی چھت گرنے سے پانچ سالہ بچی زمرد جاں بحق اور تین سالہ بچی سمیرا زخمی ہوئی?