تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسلام آباد : فاطمہ جناح پارک میں تفریحی اور دیگر تعمیرات گرانے کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف9 کے فاطمہ جناح پارک میں قائم تفریحی اور دیگر تعمیرات کوگرانے کا حکم دے دیا ہے ?چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ، فاطمہ جناح پارک میں تعمیرات کے خلاف مقدمہ کا فیصلہ سنایا?عدالت نے اس مقدمہ کی گزشتہ ماہ سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ?عدالت نے پارک میں واقع غیرملکی چین کے ریستوران اور تفریحی کلب کو گرانے کا حکم دیا ہے?عدالت نے ریستوران کے مالک امین لاکھانی کا سپریم کورٹ کے بارے میں ریمارکس سے متعلق معافی نامہ قبول کرتے فیصلے میں کہا ہے کہ ان دونوں عمارتوں کے مالکان اپنے خرچ پر انہیں تین ماہ میں گرائیں گے?سپریم کورٹ نے پارک میں نظریہ پاکستان کونسل کو لائبریری کیلئے الاٹ کی جانے والی زمین کی لیز بھی ختم کرنے کا حکم دیا?عدالت نے ان تعمیرات کی اجازت دینے والے سابق چیئرمین سی ڈی اے اور موجودہ سیکریٹری پٹرولیم کامران لاشاری کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.