5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جنوبی افریقی فٹ بال ٹیم کی نیلسن منڈیلا سے ملاقات
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ …جنوبی افریقا میں ہونیوالے فٹبال ورلڈ کپ سے قبل میزبان ملک کے فٹبالرز نے سابق صدر اور ملک کی سب سے نامور شخصیت نیلسن منڈیلا سے ملاقات کی?جنوبی افریقی ٹیم کے فٹبالرز سابق صدر کی خصوصی دعوت پر جوہانسبرگ میں ان کے گھر پہنچے ، نیلسن منڈیلا نے ٹیم کے کپتان ایرون ماکونا کی شرٹ پہنی ہوئی تھی ? انہوں نے کوچ البرٹو کارلوس اور دیگر کھلاڑیوں مصافحہ کیا اور ورلڈ کپ میں ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا? یہ چھ سال بعد اکیانوے سالہ نیلسن منڈیلا کی زندگی کا پہلا موقع تھا کہ وہ محدود نجی زندگی سے باہر آئے ? اس موقع پر ان کے ترجمان نے کہا کہ منڈیلا گیارہ جون کو ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے?