5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عدم سہولیات، ساحلی علاقوں میں ریلیف کیمپوں سے لوگوں کی گھروں کو واپسی
جنگ نیوز -
بدین …ممکنہ سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر مختلف ساحلی علاقوں میں قائم کیے گئے امدادی کیمپوں میں سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں کو واپس جانا شروع ہوگئے ہیں ?بدین کے ساحلی علاقوں میں ممکنہ سمندری طوفان کی وجہ سے سخت خوف وہراس ہے?گولارچی میں قائم کئے گئے امدادی کیمپوں میں مناسب سہولتیں فراہم نہ کئے جانے کی وجہ سے متاثرین نے کیمپ چھوڑ کرکے اپنے گھروں کارخ کرنا شروع کردیاہے،جبکہ ریلیف کیمپوں میں گیسٹرو اوردیگرامراض پھیلنے سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں?متاثرین کا کہنا ہے کہ ادویات فراہم نہیں کی جارہی ہیں جس سے وہ مشکلات کا شکار ہیں?ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں جاتی ،شاہ بندر،کھارو چھان اور دیگر علاقوں سے لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیاگیا ہے جبکہ کیٹی بندر کے شہریوں نے ریلیف کیمپوں میں منتقل ہونے سے انکار کردیا ہے?پاک بحریہ کے اہلکار بھی ماہی گیروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں ?ادھربلوچستان کے ساحلی علاقے گوادرمیں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ?