5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
خلیج میکسیکو: تیل رساؤ روکنے کیلئے نئی حکمت عملی اختیارکی جائیگی، برٹش پٹرولیم
جنگ نیوز -
میکسیکو …خلیج میکسیکو میں زیرِ سمندر واقع تیل کے کنویں سے تیل کا رساؤ جاری ہے، برٹش پٹرولیم کا کہنا ہے کہ تیل کے رساؤ کو روکنے کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کی جائیگی?خلیج میکسیکو میں آئل رگ سے تیل کا رساؤ تقریباً 7ہفتوں سے جاری ہے?یہ آئل رگ خلیج میکسیکو میں3200فٹ گہرائی میں ہے اورپٹرولیم مصنوعات کی ملٹی نیشنل کمپنی برٹش پٹرولیم کی ملکیت ہے?اس کنویں میں اپریل کے آخری ہفتے میں اس وقت شگاف پڑ گیا تھا جب برٹش پٹرولیم کی ایک رگ جسے سمندر کی تہہ میں سوراخ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، دھماکے سے ٹوٹ گئی تھی? امریکا اس آئل رگ سے تیل کے بہاؤ اور اس سے ہونے والے نقصان کا ذمہ دار برٹش پٹرولیم کو قرار دیتا ہے ? آخری اطلاعات تک برٹش پٹرولیم اس آئل رگ سے تیل کا رساؤ روکنے کی ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہے جس میں اسے کامیابی توحاصل نہیں ہو سکی لیکن تیل کے رساؤ میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ تیل کے رساؤ پر اگست سے پہلے قابو نہیں پایا جاسکے گا? ایک اندازے کے مطابق برٹش پٹرولیم کو اس آئل رگ کی صفائی اور مرمت کی شکل میں 60ارب ڈالرزسے بھی زیادہ کے اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے اور اس کے شیئر کی مارکیٹ ویلیو ایک تہائی کم ہو جائے گی?اس وقت رساؤ روکنے کیلئے برٹش پٹرولیم کو یومیہ ایک لاکھ ڈالر مرمت کی مد میں خرچ کرنے پڑ رہے ہیں?برٹش پیڑولیم برطانیہ کی ملٹی نیشنل انرجی کمپنی ہے? توانائی کے شعبے میں یہ دنیا کی تیسری جبکہ مجموعی طور پر چوتھی بڑی کمپنی ہے?برٹش پٹرولیم کمپنی کا آغاز1909میں اینگلو پرشین آئل کمپنی کے نام سے ہوا اور اس نے ایران سے تیل نکالنے کے کام کا آغاز کیا،1954میں اسے برٹش پٹرولیم کے طور پر رجسٹرڈ کرایا گیا? اس کا صدر دفتر سٹی آف ویسٹ منسٹرلندن میں واقع ہے? اس سال برٹش پٹرولیم نے پہلے تین ماہ میں6ارب ڈالرزکا منافع کمایا?2009کے اعداد وشمار کے مطابق برٹش پٹرولیم کی آمدنی 246.1ارب امریکی ڈالر تھی جبکہ اس کے مجموعی اثاثے236ارب ڈالرز ہیں اور دنیا بھر میں اس کے ملازمیں کی تعداد92000ہے?