5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پانی میں تیرتا گٹار یا منفرد ترین کشتی
جنگ نیوز -
سڈنی…آپ نے کشتیاں تو بہت دیکھی ہونگی تاہم موسیقی کے آلے سے مشابہ کشتی شاید نہ دیکھی ہو? ایک آسٹریلوی گلوکار نے اپنے میوزک وڈیو کے لئے خصوصی کشتی بنائی ہے جسے گٹار کی شکل میں تیار کیا گیا ہے? لکڑی کی اس گٹار نما کشتی میں حقیقی گٹار کی طرح تاریں بھی لگی ہوئی ہیں جبکہ گٹار کے پچھلے حصے میں بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہے? گٹار والی اس اسپیڈ بوٹ میں بیٹھ کر گٹار بجاتے ہوئے گلوکار کا یہ منظر یقیناً نہایت دلفریب ہے?