تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطا آباد جھیل: اسپل وے سے پانی کااخراج4160کیوسک تک پہنچ گیا

جنگ نیوز -
ہنزہ …عطا آباد جھیل کے پانی کااسپل وے کے ذریعے اخراج چار ہزار کیوسک سے تجاوز کرگیا ہے ،جبکہ پانی میں اخراج میں اضافے کے سبب شاہراہ قراقرم گلگت ہنزہ سیکشن کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے?اسسٹنٹ کمشنر گلگت مومن جان نے بتایا کہ آج صبح چھ بجے کے بعد اسپل وے کے ذریعے پانی کے اخراج میں اضافہ ہوا ہے?اسپل وے کے ذریعے پانی کا اخراج چارہزار160 کیوسک تک پہنچ گیا،جبکہ جھیل میں پانی کی آمد3800کیوسک تک پہنچ گئی ہے?اسپل وے کی چوڑائی بھی18میٹر سے بڑھ کر32میٹر ہوگئی ہے? اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا کہنا تھا کہ اسپل وے میں جاری کٹاؤ اور پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث شاہراہ قراقرم گلگت ہنزہ سیکشن کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا،جبکہ ایمرجنسی کی صورت یا امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے انتظامیہ سے خصوصی اجازت حاصل کرنا ہوگی? انھوں نے بتایا کہ عام ٹریفک کی بندش کے باعث لوگوں کو تکلیف ضرور ہوگی مگر کسی خطرے سے بچنے کیلئے لوگوں کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے?گزشتہ روز کی طرح گلگت اور ہنزہ میں موسم خراب ہے اور وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،جس کی وجہ سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس آج بھی معطل ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.