5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پنجاب کے دو صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریا ں مکمل
جنگ نیوز -
ملتان …پنجاب کے دو صوبائی حلقوں پی پی240 اور پی پی206 میں کل ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریا ں مکمل کرلی گئی ہیں? حلقہ پی پی240کے ضمنی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں پولنگ عملہ دوردراز کے علاقوں کو روانہ کردیا ہے، جبکہ قریبی علاقوں میں عملہ آج شام تک پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ جائیگا?اس حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ چون ہزار بیالیس ہے ? حلقے میں32 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قراردے کر2ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں?ملتان کی تحصیل جلال پور،حلقہ پی پی206 میں ضمنی انتخاب کیلئے بیلٹ بکس ، بیلٹ پیپر اور انتخاب کیلئے متعلقہ سامان112 پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ آفیسرز میں آج تقسیم کر دیا جائے گا ریٹرنگ آفیسر زاہد اقبال کے مطابق112 پولنگ اسٹیشنز میں سے27 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراد دیا گیا ہے جبکہ327 زنانہ اور327 مردانہ پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں?ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ انتخاب میں ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹر اپنا پرانا شناختی کارڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہے گی اور تمام دن گشت کرے گی?