تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اومان سے ٹکرانے کے باوجود سمندری طوفان کی شدت برقرار، گوادر میں بارش

جنگ نیوز -
کراچی …سمندری طوفان پیٹ کے اومان کے ساحل سے ٹکرانے کے باوجود اس کی شدت میں کمی نہیں آئی ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اب اس کا رخ پاکستان کی جانب ہوگا?دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے? محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل قمرالزمان چوہدری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سمندری طوفان زیادہ دیراومان کے ساحل پر نہیں رہے گا، اس کی شدت میں زیادہ کمی نہیں ہوئی ہے اور اب یہ پاکستان کا رخ کرے گا? پاکستان تک پہنچنے پر سمندری طوفان کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے? محکمہ موسمیات اسلام آباد مرکز کے مطابق بحیرہ عرب میں اٹھنے والا سمندری طوفان13کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے اوریہ کراچی سے850کلومیٹرکے فاصلے پر ہے? طوفان کے باعث3 سے5 میٹر تک بلند سمندری لہریں آنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کی اندرون سندھ اور کراچی کل کسی وقت تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے? بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے? ممکنہ طوفان کے خدشے کے پیش نظر عوام میں خوف وہراس پھیلاہواہے? جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق گوادر اور گردونواح کے علاقوں جیوانی ، پسنی اور دیگر علاقوں میں صبح سات بجے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس میں تیزی آتی جارہی ہے? ممکنہ طوفان کے خدشے کے پیش نظر گوادر میں ڈپٹی کمشنر آفس کو ایمرجنسی سیل میں تبدیل کردیا گیا ہے? اس کے علاوہ پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈ سمیت تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے تیاریاں مکمل ہیں،بحریہ کی جانب سے دو ہیلی کاپٹر اسٹینڈ بائی رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ماہی گیروں نے بھی اپنی کشتیاں ساحل نپر لنگر انداز کردی ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.