تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نیا اقتصادی سروے، مہنگائی کی اوسط شرح12فیصد رہنے کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی …رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح4.1 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی?اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال2009-10کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری45 فیصد کمی کے ساتھ ایک ارب80کروڑ ڈالر رہی ہے، سروے میں رواں مالی سال کے دوران مالیاتی خسارہ5.1 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے? زرعی شعبے کی شرح نمو2 فیصد ، صنعتی شعبے میں ترقی کی شرح4.9 فی صد اور خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح میں4.6 فیصد اضافے جبکہ میں فکسڈ سرمایہ کاری میں3.5 فیصد کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے?سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح5.2 فیصد بڑھ کر5.5 فیصد ہوگئی ہے?رواں مالی سال رواں کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا تین فی صد سے کم رہنے کی توقع ہے، سروے میں کہا گیا ہے کہ احباب پاکستان اور امریکا سے دفاعی اخراجات کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث، حکومت کو مقامی قرضوں پر انحصار کرنا پڑا? سروے کے مطابق غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی بڑی وجہ آئی ایم ایف سے ملنے والا قرضہ ہے? سروے میں پورے مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح12 فیصد رہنے کی توقع کی گئی ہے? سروے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال توانائی اور پانی کی قلت معاشی ترقی میں رکاوٹ کاسبب بن سکتی ہے ل?ہذا مستحکم ترقی کے لیے معیشت کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی لانا ضروری ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.