5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
صدر اوباما نے سر پال مک کارٹنی کو اعلی ترین اعزاز عطا کیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…مشہور انگلش گلوکار، شاعر اور سنگیت کار سر پال مک کارٹنی کو وائٹ ہاؤس لائبریری آف کانگریس کی جانب سے پاپ میوزک میں واشنگٹن کا اعلی ترین ” گیرشون پرائز آف پاپولر سانگ“ اعزاز عطا کیا گیا ہے ? وائٹ ہاؤ س کے ایسٹ روم میں منعقدہ ایک کنسرٹ کی تقریب کے دوران امریکی صدربارک اوباما نے انہیں یہ ایوارڈ عطا کیا?مک کارٹنی کو جب یہ ایوارڈ دینے کو بلایا گیا تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور جوناز برادرز، فیتھ بل، اسٹیو ونڈر اور سین فیلڈ و دیگراہم اسٹارز نے ان کا کھڑے ہوکر استقبال کیا? امریکی صدر بارک اوباما نے گلے لگا کر ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور مک کارٹنی سے اپنی شدید محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تاریخ کا سب سے مقبول گیت نگار قرار دیا? اس موقع پر مک مارٹنی نے اوباما کے موجودگی میں گٹار بجا کر اور گیت گا کر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا? وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اس کنسرٹ کو دنیا کے 28ملکو ں میں براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا?گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران پال مک کارٹنی نے ہیٹلز کے ساتھ یا پھر خود جو گیت لکھے وہ اپنی مثال آپ ہیں? وہ اس سے قبل پال گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں?مک کارٹنی کا کہنا تھا کہ ”گیرشون پرائز“ حاصل کرنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ وہ گیرشون برادران کو سن کر ہی جوان ہوئے ہیں?کانگریس کے لائبریرین جیمز بلنگٹن نے کہا کہ مک کارٹنی نے اپنے گیتوں اور شاعری سے میوزک کی دنیا میں عالمی سطح پر بہت گہرے اثرات مرتب کیے ہیں?گیرشون پرائز آف پاپولر سانگ دو امریکی گیت کار بھائیوں جارج اور آئرا کے نام پر رکھا گیا ہے جن کے گیتوں کی کلیکشن لائبریری میں موجود ہے اور مک کارٹنی سے پہلے ونڈز اور پال سائمن بھی گیرشون اعزاز حاصل کرچکے ہیں?