تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

صفر درجے اخراج والی دنیا کی سب سے سست رفتار ’پورش‘ کار

جنگ نیوز -
لنز…سینٹرل مانیٹرنگ…ماحول دوست اور پورش گاڑی کے دلدادہ افراد کے لیے خوش خبری ہے کہ صفرِ درجے کے اخراج والی پورش گاڑی کا نیا ماڈل911 GT3 RSتیار کرلیا گیا ہے?آسٹریا سے تعلق رکھنے والے گاڑیوں کے شوقین شخص نے دنیا کی پہلی سست ترین اور ہلکی پورش گاڑی تخلیق کرڈالی?پورش گاڑی کے موجدFerdinandکے نام پر تخلیق کی گئیFerdinand GT3 RSنامی یہ پورش گاڑی صرف100کلوگرام وزنی ہے جس کی مکمل باڈی پلاسٹک ٹیوب سے تیار کی گئی ہے?سنہرے رنگ کی سست رفتار پورش بناء انجن کے تخلیق کی گئی ہے جس کے پلاسٹک کے ڈھانچے کی اوپری تہہ سنہرے رنگ کی پیکنگ ٹیپ سے مزین ہے?بائیسیکل کے پہیوں سے بھی کم چوڑے پہیوں پر مبنی پیڈلوں کی مدد سے چلنے والی اس پورش گاڑی کی آزمائشSalzburgringمیں کی گئی اور اب اسے آسٹریا کے شہر لنز میں Lentos Museum of Artمیں نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.