تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت اشیاء ضروریہ سستی نہ کراسکی

جنگ نیوز -
کراچی …یکم جون سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں6روپے چار پیسے کمی کے باوجود انتظامیہ روزمرہ استعمال کے اشیا کی قیمتوں میں کمی کرانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے کیوں کہ عوام کو اشیا کی قیمتوں میں کمی کے بجائے دودھ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا تحفہ دے دیا گیا? پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر عوام بے لگام مہنگائی میں کچھ کمی کی توقع کررہے تھے لیکن انھیں اشیا کی قیمتوں میں کمی کے بجائے دودھ اور اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا تحفہ ملا، جس سے عوام کی امیدیں ماند پڑگئی? ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ حکومت انتظامی طور پر مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے اور ملک کا ہر شعبہ اپنی مرضی سے قیمتوں کا تعین کرکے اسے نافذ کردیتا ہے جو حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے? ماہر معاشیات نے مزید بتایا کہ حکومت اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی نہیں کررہی جسے پورا کرنے کے لیے حکومت آئی ایم ایف اور بینکوں سے قرضے لے رہی ہے لیکن ان قرضوں سے براہ راست عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے دبتا جارہا ہے اور آنیوالے بجٹ میں عوام کی توقعات بھی دم توڑتی جارہی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.