5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سپر فٹ بال لیگ کے ڈراز کا اعلان کر دیا
جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سپر فٹ بال لیگ کے ڈراز کا اعلان کر دیا ہے،پہلا میچ گیارہ جون کو اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی انرجی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا?جیو سوپر سے براہ راست میچز نشر کئے جائیں گے? سپر فٹبال لیگ11جون سے31جولائی کراچی میں کھیلی جائیگی،جس میں دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ،کراچی انرجی،لاہور لجپال،ٹرائب کلب پشاور اور کوئٹہ زورآورکی ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ?فٹبال لیگ میں کل23میچز کھیلے جائینگے? پہلا میچ کراچی انرجی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا،24جولائی تک راونڈ میچز ہوں گے،سیمی فائنلز 27اور 28جولائی کو ہوں گے، فائنل31جولائی کو کھیلا جائیگا?تمام میچز پیپلز اسٹیڈیم لیاری میں کھیلے جائیں گیاورجیو سوپر پر میچز براہ راست نشر کئے جائیں گے? پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ہر ٹیم میں چھ جونیئر کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہیں تاکہ انڈر23 اولمپک فٹبال اور ساف گیمز میں کیلئے بھی پاکستان کی جونیئر ٹیم تشکیل دینے میں مدد ملے،سپر لیگ میں ہر ٹیم کو چار مہمان کھلاڑی کھلانے کی اجازت ہوگی?