5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
وزارت صحت کی تحریری یقین دہانی کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزارت صحت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ اوردھرنا دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرزکے مطالبات تسلیم کرنے کی تحریری یقین دہانی کرادی ہے جس پرمظاہرین نے پریڈ ایونیو پر جاری دھرنا ختم کردیاہے?درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے جمعرات کے روز اپنے مطالبات کے حق میں پریڈ ایونیوپر احتجاجی مظاہرہ کیااوردھرنا دیاجو پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اورشیلنگ باوجود رات کو طوفانی بارش کے باوجود جاری رہا?اس دوران مسلم لیگ قاف کی ایم این اے ماروی میمن نے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے اظہاریکجہتی کے لیے مظاہرے میں مسلسل شریک رہیں،جبکہ ایم کیوایم کا پارلیمانی وفد بھی دھرنے میں شریک ہوا?کئی گھنٹے کے دھرنے کے باعث آج دوخواتین بے ہوش بھی ہوگئیں? وفاقی وزارت صحت نے مظاہرہ اور دھرنا ختم کرانے کیلئے ایل ایچ ویز کی نمائندوں کو مذاکرات بلایا جبکہ وزیراعظم کی مشیر یاسمین رحمان بھی مظاہرین کے پاس آئیں ?انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم نے مسئلہ حل کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کردی ہے جس کے مطابق ایل ایچ ویز برطرف نہیں ہوں گی اورانہیں3 ماہ میں مستقل کردیا جائے گاتاہم مظاہرین نے کہاکہ وہ تحریری یقین دہانی تک دھرنا ختم نہیں کریں گی جس پر بالاخرسہ پہرتین بجے کے قریب وزارت صحت نے تحریری یقین دہانی کرائی جس پر دھرناختم کردیاگیا?