5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ممتازبھٹو،شیرازی برادران اور الطاف انڑبڑے زمین چور ہیں، ذوالفقار مرزا
جنگ نیوز -
کراچی …سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیرداخلہ و جنگلات ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے اعتراف کیا ہے کہ ٹھٹھہ، بدین، دادو، لاڑکانہ سمیت پورے سندھ میں قبضہ مافیا کا اثرہے جبکہ ممتازبھٹو، لیاقت جتوئی، شیرازی برادران اور الطاف انڑ قبضہ گیر ہیں? اجلاس دوگھنٹے تاخیرسے نثار کھوڑو کی صدارت میں شروع ہوا?نکتہ اعتراض پر ممبران نے ممنوعہ بور کے لائسنس کا اختیار صوبائی حکومت کو ملنے پر جلد زیرالتوا درخواستوں کو نمٹانے کا مطالبہ کیا?ارکان نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے پر تنقید اور اسلام آبادمیں لیڈی ہیلتھ ورکر پر پولیس تشددکی مذمت کی?وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیرداخلہ وجنگلات ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے کہا کہ جنگلات کی زمین کی شرائط پوری نہ کرنے والے992 افراد کو اظہار وجوہ کے نوٹس دیئے گئے ہیں،اور116 کی لیز کینسل کی گئی ہے?شرجیل میمن کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ لاڑکانہ میں سب سے بڑے قبضہ گیر ممتاز بھٹو اور الطاف انڑ ہیں جبکہ دادو میں لیاقت جتوئی اور ٹھٹھہ میں شیرازی زمینوں پرقبضے میں ملوث ہیں?ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہاکہ گھوٹکی ،سکھر ،دادو،لاڑکانہ اور بدین سمیت پورا سندھ قبضہ مافیا کے زیر ثر ہے ?نکتہ اعتراض کے بعد اسپیکر نے ایجنڈا چھوڑ کر اجلاس کل صبح تک ملتوی کردیا?