5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مکمل طور پر بوتلوں سے تعمیر کردہ دنیا کا انوکھا پگوڈا
جنگ نیوز -
بنکاک…سینٹرل مانیٹرنگ…تھائی لینڈ کے صوبےSiasaketمیںWat Pa Maha Kaeنامی مندر دنیا کا واحد پگوڈا ہے جو مکمل طور پر بوتلوں سے تعمیر کیا گیا ہے?بدھ مت مذہب کے ماننے والوں کے لیے 1984میں تعمیر کیا گیا یہ پگوڈا مکمل طور پر بوتلوں اور ان کے ڈھکنوں سے تعمیر کیا اور سجایا گیا ہے?ری سائیکل شدہ بوتلوں کو ازِ سر نو استعمال میں لاتے ہوئے اس مذہب کے پیروکاروں نے1اعشاریہ5ملین شیشے کی بوتلوں کا استعمال کرتے ہوئے اس پگوڈا کو مکمل شکل میں ڈھالا ہے?اس مندر کی چھت سے لے کر دیواریں حتی? کے باتھ روم تک مکمل طور پر شیشے کی بوتلوں سے تعمیر کیے گئے ہیں?