تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کالعدم تنظیموں کے726 ارکان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے،رحمن ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ صوبوں کو ہدایات دی ہیں کہ کالعدم تنظیموں کو مظاہروں کی اجازت نہیں ہو گی?ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں1762کالعدم تنظیموں کے ارکان میں سے726کاتعلق جنوبی پنجاب سے ہے?پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو جاری کی گئی ہدایات میں کہاگیا ہے کہ مظاہرہ کرنے والے کالعدم تنظیموں کے ارکان کے خلاف کاروائی کی جائے گی?انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے امن و امان بارے بین الصوبائی اجلاس طلب کیا ہے?ایک سوال پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے،انہوں نے کہا کہ جہاں بھی حکومتی رٹ چیلنج ہو گی وہاں کارروائی کی جائے گی? ایک سوال پر وزیرداخلہ نے کہا کہ لیاری میں جرائم پیشہ افراد کی گینگ وار ہے جن سے سختی سے نمٹا جائے گا?انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث پارلیمنٹ لاجز میں مقیم غیر متعلقہ افراد کو نکال دیا جائے گا?

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.