تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستانی عوام انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں،وزیراعظم

جنگ نیوز -
برسلز…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی امن کیلئے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین پر عمل ضروری ہے?برسلزمیں اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو اپنی ثقافتی اقدار پر حاوی نہیں ہونے دیں گے،پاکستانی عوام انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف متحد ہیں?انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قریبی علاقوں میں عدم استحکام سے علاقائی ترقی متاثر ہوگیانہوں نے واضح کیا کہ افغانستان میں دوبارہ طالبانائزیشن قبول نہیں ہے? وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے دفاعی بجٹ میں اضافے پر تشویش ہے اور پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ?سیدیوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ18 ویں ترمیم کے ذریعے ملک میں قومی اداروں کو مضبوط کیا گیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.