5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ن لیگ کی مخالفت ، مالی ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد موخر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوسرے روز کورم کے مسئلے پر حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مسلم لیگ ن کی مخالفت کے بعد مالی ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارداد بھی موخرکرنا پڑی?ادھراسپیکر نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا? قومی اسبلی کااجلاس شروع ہوا تو مسلم لیگ ق کی فرخندہ وڑائچ نے کورم کی نشاندہی کردی،کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس بیس منٹ کے لئے ملتوی کرنا پڑا،اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور حنا ربانی کھر نے مالی ترمیمی آرڈیننس2010کی مدت میں ایک سو بیس دن کی توسیع کی قرارداد پیش کی تو مسلم لیگ ن کے ارکان نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس قرارداد کو نوٹس موصول نہیں ہوااورنہ ہی وہ دیکھ سکے ہیں کہ آیا آرڈیننس کی توسیع سے اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی تو نہیں ہورہی،اپوزیشن کے احتجاج پر قرارداد موخرکردی گئی?حکومتی رکن شیری رحمان نے نکتہ اعتراض پر خواتین کے خلاف جرائم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں جس پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی? مسلم لیگ ن کے رشید اکبر نوانی نے کہا کہ ان پر خودکش حملے کا ملزم پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہوگیا جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ لاجز میں غیر قانونی لوگ آتے ہیں اور اس حوالے سے اسپیکر ارکان کا اجلاس بلائیں تاکہ کوئی لائحہ عمل طے کیا جاسکے?