5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاک بھارت تعلقات میں سعودی کردار کا خیرمقدم کرینگے، وزیرخارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ سعودی عرب نے پاک بھارت تنازعات حل کرانے میں کردار ادا کیا تو اس کا خیرمقدم کیا جائیگا?آج قومی اسمبلی کا اجلاس ابتدا میں کورم کی نشاندہی پر کچھ دیر کیلئے ملتوی کرنا پڑا ? ایوان کو تحریری جواب میں وزیرخارجہ نے بتایا کہ پاکستان بھارت سے اپنے تنازعات کے حل میں سعودی عرب کے کردار کا خیرمقدم کریگا?پانی کی تقسیم کے سوال پر وفاقی وزیرپانی و بجلی نے بتایا کہ ارسا صرف صوبوں کے درمیان پانی تقسیم کرتا ہے ، صوبے کے اندر پانی کی تقسیم میں وفاق کا کردار نہیں ہے? ایوان میں آج مالی ترمیمی آرڈیننس2010 کی مدت میں5جون سے مزید120 دن کی توسیع کیلئے قرارداد پیش ہوئی تو مسلم لیگ نون نے اس کی مخالفت کی ، جس پر قرارداد کو موخر کردیا گیا?اسمبلی اجلاس کل شام5 بجے تک ملتوی کردیا گیا?