تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اومان سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان کی شدت میں کمی

جنگ نیوز -
کراچی … بحیر ہ عرب میں اٹھنے والی شدید سمندری طوفا ن پیٹ کے سلطنت اومان کے ساحلوں سے ٹکرانے کے بعد اس کی شدت میں کمی آرہی ہے? ہفتے کی شام سے سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ? محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اب بھی اومان کے ساحلی علاقوں میں موجود ہے اور اب اس کی شدت میں کمی واقع ہورہی ہے? سمندری طوفان اتوار کو پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا? اس دوران سمندری لہریں 20 سے 25فٹ بلندہونگی? اتوار سے منگل تک سندھ کے تمام علاقوں میں تیز بارش ہونے کی توقع ہے? گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں صبح سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،یہ سلسلہ پیر تک جاری رہنے کی توقع ہے? دوسری جانب بدین ضلع علاقوں میں تیز گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،جس کے باعث مقامی آباد ی خوف وہراس کا شکار ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.