تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سمندری طوفان کا رخ پاکستان کی جانب،بدین سے ٹکرانے کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی…سمندری طوفان ہیرا ”پیٹ “نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سلطنت اومان کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کے بعد اب جنوبی اور جنوب مغربی پاکستان کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھنا شروع کردیا ہے?پاکستان کے محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سائیکلون گزشتہ شب اومان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایاجس کے بعد اب اس کی شدت کافی کم ہوگئی ہے?پاکستانی حکام نے مزید کہا کہ یہ طوفان ہفتے کی شام تک پاکستانی ساحلوں تک پہنچے گا اور اسکے اثرات اتوار تک سامنے آئیں گے، ماہرین کے مطابق طوفان کراچی کے مشرق میں واقع ضلع بدین اور ٹھٹھہ کے علاقے کیٹی بندرسے ٹکرانے کا خدشہ ہے، اسکے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی جسکی شدت 100سے120کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہونے کی توقع ہے،اور کراچی سمیت ساحلی علاقے میں تیز اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا،ماہرین نے خبردار کیا کہ اس موقع پر 13سے19فٹ تک بلند لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرائیں گی?ادھر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمن نے بتایا کہ انھوں نے طوفان سے نمٹنے کے لیے پورے انتظامات کرلیے ہیں اور شہر بھر میں 22ریلیف کیمپ اور 40ہنگامی مراکز قائم کیے گئے ہیں،ان مراکز میں کشتیوں سمیت لائف گارڈز،ایمبولینس،پمپس،صاف پانی اور ادویات رکھی گئی ہیں?ادھر ضلع ٹھٹھہ سے لگا بھگ دس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کراچی سے متصل صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے لگ بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو دوسرے علاقوں میں پہنچادیا گیا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.