تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور: تیز آندھی طوفان اورژالہ باری، 16افراد ہلاک اور25 زخمی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور اور نواحی علاقوں میں تیز آندھی طوفان اورژالہ باری سے 16افراد کے ہلاک اور25کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ رنگ روڈ کے فضائی دورے پر جانیوالے وزیر اعلی? پنجاب کے ہیلی کاپٹر کو بھی ڈیفنس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ?لاہور میں تیز آندھی ،طوفان کے باعث مکانوں کی دیواریں ، کمرشل پلازوں کے سائن اوربل بورڈزاوردرخت گرنے کے باعث جہاں گاڑیوں کو نقصان پہنچا وہیں ٹریفک بھی معطل رہی ?لاہورکے علاقے شاد باغ میں مکا ن کی دیوار گرنے سے چاربچے جاں بحق ہوگئے ?محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کی رفتار چالیس ناٹ میل تھی ?لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ اوررانا ٹاؤن میں تین بچوں سمیت سات افراد ،گوجرانوالہ میں تین افراد جبکہ شیخوپورہ میں دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ?موٹر وے پر سفر کرنیوالوں کو بھی آندھی کا سامنا کرنا پڑا اورمتعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ?لاہور میں نہر پر کئی درخت گر گئے جن سے ٹریفک بلاک رہی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.