تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور:گڑھی شاہومیں احمدیوں کی عبادتگاہ کے قریب 3مشکوک افرادگرفتار

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکے علاقے گڑھی شاہومیں پولیس نے احمدیوں کے عبادتگاہ کے قریب سے تین مشکوک افرادحراست میں لے لئے جس میں سے ایک تفتیش کے بعدچھوڑ دیا گیا ہے?سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گڑھی شاہومیں احمدی عبادتگاہ کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے تھے?عبادت خانے کے سامنے سے گذرنے والی سڑک کی ایک جانب کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا تھا اور عبادت گاہ میں جانیوالے تمام افراد کی تلاشی لی جاتی رہی?پولیس کے مطابق احمدیوں کی عبادت گاہ کے آس پاس مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا?جن میں سے ایک نوجوان کوتفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ دیگردوکو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا?پولیس کاکہناہے کہ حراست میں لئے گئے مشکوک افرادکے نام طالب اور خادم ہیں،جن سے تفتیش کی جارہی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.