تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پنجاب حکومت جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے تیار

جنگ نیوز -
ملتان…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے اس بیان پر افسوس کا اظہارکیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آج کہیں بھی کسی جگہ پر واقعہ ہوسکتا ہے? رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کہ اس طرح کے بیانات سے دہشت گردوں کے مقاصد پورے ہونگے? ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناللہ نے کہا کہ اس قسم کا اندازہ تو عام آدمی بھی لگا سکتا ہے یہ کوئی انٹیلی جنس کنفرمیشن نہ ہوتی?انہوں نے کہا کہ ایسی قوتیں موجود ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے پنجاب کونشانہ بنانا چاہتی ہیں?پنجاب میں کوئی نوگوایریا نہیں تاہم رحمان ملک دہشت گردوں کے ڈیروں کی نشاندہی کریں تو حکومت پنجاب کارروائی کے لیے تیار ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.