تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آئرش جہازاسرئیلی بلڈوزرتلے آکرجان دینے والی امریکی لڑکی سے منسوب

جنگ نیوز -
ڈبلن ... آئرلینڈ سے امدادی سامان لے کرغزہ جانے والے جہاز کو امریکی لڑکی ریچل کوری سے منسوب کیا گیا ہے ?جس نے اسرئیلی بلڈوز رتلے آکر جان دیدی تھی ?امدادی سامان لے کر جانے والی منتظمین کے مطابق جہاز کانام ریچل کو ری کے نام پر رکھاگیا ہے ? مارچ 2003 ء میں جب اسرئیلی فوج نے بلڈوزرکے ذریعے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنا شروع کردیا تھا ?تو اس وقت ریچل کوری بھی امریکا سے فلسطینیوں کی امداد کرنے والی تنظیم کے ساتھ کام کرنے کیلئے آئی ہوئی تھی،16مارچ 2003ء کوغزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی کے گھر کو بچانے کیلئے وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ کھڑی ہوگئی ?جس پر اسرائیلی فوج نے بلڈوزر اس پر چڑھا دیا ?جس کے تلے آکر اس نہتی لڑکی نے جان دیدی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.