5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آئرش جہازکو بھی غزہ نہیں جانے دیا جائے گا،اسرائیل کی دھمکی
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس ... اسرائیل نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے بحری جہاز کو بغیرتلاشی لیے غزہ جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی? جبکہ امریکا کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے جہاز اسرائیل کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوں?اسرائیلی وزیر خارجہAvigdor Liberman نے اسرائیلی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ Rachel Corrie نامی بحری جہازکوبھی غزہ جانے نہیں دیا جائے گا?ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بحری جہاز جو اسرائیلی کی سلامتی کے لیے خطرہ ہو اس کو غزہ کے ساحلی علاقوں تک جانے نہیں دیا جائے گا? انہوں نے کہا کہ آئرش حکومت سمیت دیگر کو آگاہ کردیا ہے کہ کسی بھی بحری جہاز کو اس وقت تک غزہ جانے نہیں دیا جائے گا جب تک یہ نہ پتا چل جائے کہ اس میں کیا کچھ ہے?واضح رہے کہ ریچل کوری نامی بحری جہاز امدادی سامان لے کر غزہ جارہا ہے ?اس کی آئرلینڈ سے روانگی ترکی سے غزہ جانے والے امدادی بحری بیڑے پر اسرئیلی سفاکانہ حملے کے بعدہوئی ہے ?