5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
غزہ کی محصور عوام کیلئے فریڈم فلوٹیلا ٹو بھیجا جائے گا،حسن نصراللہ
جنگ نیوز -
بیروت ... لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ امدادی قافلے پر حملہ کرکے اسرائیل نے اپنے دوست ترکی کو کھودیا ہے? غزہ کی محصور عوام کیلئے فریڈم فلوٹیلا ٹو بھیجا جائے گا?بیروت میں ہزاروں افراد کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ امدادی بحری بیڑے پر اسرائیلی جارحیت پر ترکی کا سخت ردعمل قابل تعریف ہے?اسرائیل نے اپنی حرکت سے اپنے اہم اتحادی ترکی کو کھودیا ہے? جو خطے میں ایک اہم اسٹرٹیجک تبدیلی ہے? ترکی کا اسرائیل سے معاشی اور فوجی تعاون ختم کرنا زلزلہ ثابت ہوگا? حسن نصر اللہ نے لبنان کی مسلم اور عیسائی برادری سے اپیل کی کہ فریڈم فلوٹیلا ٹو میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں? اور غزہ کے محصور بھائیوں اور بہنوں کی اسرائیلی ناکابندی کو توڑ ڈالیں?