5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بوندا باندی
جنگ نیوز -
کراچی:مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بوندا باندی
کراچی…شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا?جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی بوندا باندی کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم بھی خوشگوار ہوگیا?لیاری ٹاؤن،صدر ٹاؤن،جمشید ٹاؤن،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن،لیاقت آباد ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ہلکی گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کے بعد سڑک پر پھسلن کی وجہ سے کئی موٹرسائیکل سواروں کو بائیک چلانے مین دشواری کا بھی سامنا کرنا پڑا?