5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا : بغیر پائلٹ کے خلائی راکٹ کا کامیاب تجربہ
جنگ نیوز -
امریکا : بغیر پائلٹ کے خلائی راکٹ کا کامیاب تجربہ
واشنگٹن…امریکا کی ایک نجی کمپنی نے بغیر پائلٹ کے خلائی راکٹ کا کامیاب تجربہ کرلیا ?فلوریڈا کے کیپ کینورل ایئرفورس سٹیشن سے اسپیس ایکس فیلکن 9 راکٹ کو خلامیں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ?جس کے بعداب اس راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو سامان کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا?اس راکٹ کی لمبائی 48میٹر ہے جسے لیکوڈ آکسیجن اور کیروسین آئل سے چلایا جاتاہے? مستقبل میں اس راکٹ کا استعمال لوگوں کو خلا میں لے جانے کے لیے بھی کیا جائے گا ?اس خلائی راکٹ کو ایک نجی کمپنی الیکٹرک کار ٹیسلاموٹرز نے تیارکیا ہے ? ناسا مزید دو مشن خلا میں بھیجنے کے بعد اپنے خلائی جہازوں کو ریٹائرکردے گا اور بغیر پائلٹ کے ایکس فیلکن نائن کے ذریعے خلائی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا?