تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بلوچستان : بارشوں سے نالوں میں طغیانی،کئی مکانات منہدم، خاتون جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی …بلوچستان کے مختلف ساحلی علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور کئی کچے مکانات منہدم ہوگئے ہیں? دوسری جانب سندھ کے ساحلی علاقوں میں ریلیف کیمپوں میں لوگوں کی منتقلی اب بھی جاری ہے?بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر ،جیونی،پسنی اور تربت سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ? سب سے زیادہ بارش جیونی میں165 ملی میٹرجبکہ گوادر میں143ملی میٹر ریکارڈ کی گئی? مکران کوسٹل ہائی وے کا گوادر سمیت تربت سے اور گوادر اور پسنی کا تربت سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے?ملا بند اور پشکان میں بارشوں کی وجہ سے مکانات اور دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق،4 افراد زخمی ہوگئے، گوادر کے کئی علاقوں میں بھی کچے مکانات منہدم ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا?گوادرکی منی بندرگاہ پر سیکڑوں کشتیاں سمندر کی لہروں کی زد میں آگئی ہیں?ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ کشتیاں نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے، متعلقہ حکام نے کوئی انتظام نہیں کیا ہے?ٹھٹھہ میں فشرفوک فورم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جاتی سے تعلق رکھنے والی2 لانچیں المکہ اور الکرم اب تک واپس نہیں پہنچیں،دونوں لانچوں میں10 ماہی گیر موجود ہیں?سندھ کے ساحلی علاقے بدین میں رات بھر تیز ہوائیں چلتی رہیں ?ٹھٹھہ کے ساحلی پٹیوں میں آباد ماہی گیروں کے محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے رینجرز بھی طلب کرلی گئی ?ان علاقوں میں مقیم ماہی گیروں نے محفوظ مقامات پر منتقلی سے منع کردیا تھا?ٹھٹھہ کے متاثرین کیلئے31 ریلیف کیمپ مختلف سرکاری اسکولوں میں قائم کیے گئے ہیں ، جن میں اب تک دس ہزار افراد کو منتقل کیاگیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.