تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سمندری طوفان پاکستان سے 650کلومیٹردور

جنگ نیوز -
کراچی …بحیرہ عرب سے اٹھنے والے طوفان کا رخ عمان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعدپاکستان کی جانب ہے?محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی کے جنوب میں650کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ آج کراچی میں بارش شروع ہونے کا امکان ہے?محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت کم ہوئی ہے اور یہ اتوار کوپاکستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے?سمندری طوفان کے پھیلاو کی وجہ سے آئندہ24گھنٹوں کے دوران گوادر سمیت بلوچستان کے اکثر ساحلی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش کاامکان ہے? جنوبی بلوچستان میں ہفتے سے پیر تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے?کراچی سمیت صوبہ سندھ میں ہفتے کی شام اور رات سے منگل تک موسلادھار بارشوں کاامکان ہے? آئندہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاوہ صوبہ سندھ کے زیریں علاقوں میں بھی بعض مقامات پر آندھی چلنے کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی توقع ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.