تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دو سالوں میں بجلی کے نرخوں میں60 فیصد اضافہ ہوا، حکومتی اعتراف

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ دو سالوں کے دوران بجلی کے نرخوں میں60 فیصد تک اضافہ ہوا یعنی ایک اوسط گھرانے کابل ہزار روپے سے بڑھ کر16سوروپے ہوگیا جبکہ دیگرروزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں بے لگام مہنگائی کے اثرات الگ ہیں?حکومت نے اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے 2009-10 میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دو سالوں کے دوران بجلی کے نرخوں میں60 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے جبکہ بے لگام مہنگائی کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں بڑھتا ہوا اضافہ غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بناتا جارہا ہے?حکومت آئی ایم ایف کو یقین دلا چکی ہے کہ معاہدے کے تحت بجلی کے نرخ میں مزید6 فیصد اضافہ کردیا جائیگا اور یہ اضافہ جب بھی ہو لیکن اس کا اطلاق یکم اپریل2010 سے ہی ہوگا?اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی جس سے براہ راست عام آدمی ہی متاثر ہوگا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.