5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسرائیل نے غزہ جانے والا آئرلینڈ کا امدادی جہاز قبضے میں لے لیا
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیلی فوج نے غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے آئرلینڈ کے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے? غزہ میں امدادی کشتی کی منتظر کمیٹی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے راشیل کوری نامی جہاز کو بحیرہ روم میں قبضے میں لیا? اسرائیلی فوج کی ترجمان نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے? اسرائیل پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ کشتی کو غزہ جانے نہیں دے گا? جہاز میں آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی نوبل امن انعام یافتہ Mairead Maguire اور اقوام متحدہ میں سابق اعلی? اہلکار ڈینس ہیلی ڈے بھی سوار ہیں? بحری جہاز کا نام فلسطینیوں کے حقوق کیلئے سرگرم امریکی کارکن راشیل کوری کے نام پر رکھا گیا ہے? راکیل کوری کو 2003 میں غزہ میں اسرائیلی فوج کے بُلڈوزر نے کچل کر ہلاک کردیا تھا? پانچ روز پہلے اسرائیلی کمانڈوز نے امدادی سامان غزہ لے جانے والے چھ کشتیوں پر مشتمل فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرکے کئی رضاکاروں کو ہلاک کردیا تھا?