5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطاآباد جھیل سے پانی کااخراج چار ہزار کیوسک سے زائد ہو رہا ہے
جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل سے اسپل وے کے ذریعے پانی کا اخراج چار ہزار کیوسک سے زائد ہورہا ہے،جبکہ شاہراہ قراقرم کا گلگت ہنزہ سیکشن آج سہ پہرچار بجے تک کھلا رکھا جائے گا?اسپل وے کے ذریعے پانی کا اخراج 4150کیوسک جبکہ رساؤ 350 کیوسک ہے?یوں مجموعی طور پر جھیل سے پانی کا اخراج 4500کیوسک تک ہورہا ہے جب کہ جھیل میں پانی کی آمد 5000 کیوسک تک ہے?گذشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث بند کی جانے والی شاہراہ قراقرم کا گلگت ہنزہ سیکشن آج سہ پہر چار بجے تک کھلا رہے گا?انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر موسم صاف رہتا ہے تو گلگت اور ہنزہ کے متاثرین کے لئے ہیلی کاپٹر سروس آج شروع کی جائے گی، جب کہ بالائی ہنزہ کے علاقوں گلمت، ششکٹ، حسینی اور پھسو کے درمیان انتظامیہ کی جانب سے کشتی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اگر موسم بہتر رہتا ہے تو یہ کشتی سروس بھی آج شروع کر دی جائے گی?