5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گوادر میں24گھنٹوں سے بارش جاری،سمندری طوفان کی شدت برقرار
جنگ نیوز -
کراچی…بحیرہ عرب سے اٹھنے والے ٹراپیکل سائیکلون ’پیٹ‘ نے ریاست عمان کے ساحلوں سے ٹکرانے کے بعد پاکستان کے ساحلی علاقوں کا رخ کر لیا? سائیکلون بلوچستان کے جنوب میں ہے جبکہ آج دوپہر کراچی میں بارش شروع ہونے کا امکان ہے? ڈی جی میٹ ڈاکٹر قمرالزمان چوھدری نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اس وقت سائکلون گوادر کے جنوب سے گذر رہا ہے جس کی وجہ سے گوادر اورجیوانی میں 133ملی میٹر بارش ہو چکی ہے? انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد اس کی شدت میں کچھ کمی آئے گی جو کراچی پہنچنے تک برقرار رہے گی?ڈی جی میٹ کے مطابق کراچی میں بارشیں آج دوپہر کے بعد شروع ہو سکتی ہیں جو پیر تک جاری رہیں گی? دوسری طرف ذرائع کے مطابق جیونی کے ساحل پر بند ٹوٹنے سے وہاں لنگر اندازکئی کشتیاں سمندر برد ہوگئیں اور شدید بارش کی وجہ سے کوسٹل ہائی وے کا ایک حصہ زیر آب آگیا ہے?دوسری طرف بلوچستان کے مختلف ساحلی علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جس کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں? سندھ کے ساحلی علاقوں میں ریلف کیمپوں میں لوگوں کی منتقلی اب بھی جاری ہے?بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر ،جیونی،پسنی اور تربت سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اورندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جس کی وجہ سے مکران کوسٹل ہائی وے کا گوادر سمیت تربت سے زمینی رابطہ منقطع ہے?ادھرشادی کورندی میں بھی طغیانی کی وجہ سے گوادر اور پسنی کا تربت سے زمینی رابطہ منقطع ہے?ڈپٹی کمشنر پسند خان بلیدی کے مطابق جیونی کے علاقے گنز سے لوگوں کو محفوط مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے?مسلسل بارش کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے?سندھ کے ساحلی علاقے بدین میں ممکنہ طوفان کی وجہ سے رات بھر تیز ہوائیں چلتی رہیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے?گولارچی میں قائم ریلف کیمپوں میں مقیم لوگوں کو اب بھی کھانے پینے کی شکایات ہیں?ٹھٹھہ کے ساحلی پٹیوں میں آباد ماہی گیروں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لئے رینجرز بھی طلب کرلی گئی ہے?ان علاقوں میں مقیم ماہی گیروں نے محفوظ مقامات پر منتقلی سے منع کر دیا تھا?ٹھٹھہ کے متاثرین کے لئے 31ریلف کیمپ مختلف سرکاری اسکولوں میں قائم کیے گئے ہیں جن میں اب تک دس ہزار افراد کو منتقل کر دیا گیا ہے?