تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

انوپم کھیر کو سری لنکا کا صدارتی ایوارڈ دیا جائے گا

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 25 سال سے اداکاری کے جوہر دکھانے والے اور300سے زائد فلموں میں منفرد کردار نگاری کا مظاہرہ کرنے والے 55سالہ انوپم کھیر کو سری لنکا کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے گا?کولمبو میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ2010کی تقریب سے قبل FICCI IIFAگلوبل بزنس فورم میں انوپم کھیر بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی خدمات کے لیے سری لنکن صدرمہندرا رجا پکسے سے یہ ایوارڈ وصول کریں گے?انوپم کھیر بھارتی فلم انڈسٹری کوکئی کا میاب فلمیں دے چکے ہیں جن میں سرنش،ڈیڈی،کرما اورتیزاب شامل ہیں? ہدایت کار کی کرسی سے وہ اوم جے جگدیش جیسی کامیاب فلم بنا چکے ہیں جبکہ دو مشہور فلموں بری والی اور میں نے گاندھی کو نہیں مارا کے کامیاب پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی انوپم کھیر کا نام بہت مشہور ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.