تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

خلیجی ممالک میں چھ سال کی بچیاں سگریٹ پینے لگیں،رپورٹ

جنگ نیوز -
دبئی سٹی…سینٹرل مانیٹرنگ…خلیجی ملکوں میں چھ سال کی لڑکیوں کے سگریٹ نوشی کے انکشاف پر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے?اس بات کا اعلان انسداد سگریٹ نوشی کے عالمی دن کے موقع پر جاری ’دبئی اعلامیہ‘ میں کیا گیا? اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب smoking rooms میں بھی سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں دی جائے گی?یو اے ای حکومت کے اس اعلامیہ کے بعد سگریٹ کی فروخت میں50فیصد کمی واقع ہوئی ہے?خلیج تعاون کونسل حکام کے مطابق سگریٹ نوشی بالخصوص 6سال کی لڑکیوں کے اس لت کا شکار ہونے کے حوالے سے سامنے آنے والے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ سگریٹ بنانے والی کمپنیوں نے اب خواتین کوبھی اپنا ہدف بنالیا ہے?جی سی سی حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس سے مستقبل میں نہ صرف ہمارے معاشرے پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ اس کی ہمیں دہری قیمت بھی ادا کرنی پڑے گی?عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے تیار کردہFederal National Anti-Tobacco Law کے مسودے کو اب حتمی منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کیا جائے گا?واضح رہے کہ عالمی سطح پر 1.3ارب افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں جن میں سے ہر سال 5ملین(50لاکھ) افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.