تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پنجاب:دوصوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ

جنگ نیوز -
ملتان…پنچاب کے دوصوبائی حلقوں پی پی240 اور پی پی 206میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں جس کیلئے پولنگ جاری ہے ?کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ?حلقہ پی پی 240 میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ چون ہزارسے زائد ہے ?ریٹرننگ آفیسر اصغر علی نے بتایا کہ حلقے میں قائم 127 پولنگ اسٹیشنز میں سے32 کو حساس قرار دیا گیا ہے ? ووٹرز پرانے شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں?ملتان کی تحصیل جلال پور،حلقہ پی پی 206 میں ضمنی انتخاب کے لئے بیلٹ بکس ، بیلٹ پیپر اور انتخاب کے لئے متعلقہ سامان 112 پولنگ اسٹیشن کے پرزائیڈنگ آفیسرز میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں?ریٹرنگ آفیسر زاہد اقبال کے مطابق 112 پولنگ اسٹیشنز میں سے27 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراد دیا گیا ہے جبکہ 327 زنانہ اور 327 مردانہ پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں?ریٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹر اپنا پرانا شناختی کارڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمنٹنے کے لئے رینجرز کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے? جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہے گی اور تمام دن گشت کرے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.