تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سمندری طوفان پیٹ کراچی سے 400کلومیٹر دور

جنگ نیوز -
کراچی …بحیرہ عرب میں اٹھنے والا سمندری طوفان پیٹ پاکستان کے ساحلی علاقوں کی جانب رواں دواں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان پیٹ کراچی سے 400کلومیٹر دور ہے،جبکہ گوادر کے جنوب مغرب میں80کلومیٹر کے فاصلے پرہے?محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان12 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے سندھ کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے،اور اس کے اتوار کو کراچی اور پسنی کے درمیانی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے? طوفان سے سمندر میں3 سے5 میٹر اونچی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں?محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں آج شام یا رات سے بارش کا سلسلہ شروع ہونیکا امکان ہے، جبکہ اتواریاپیرکو کراچی سمیت سندھ کے اکثرعلاقوں میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں?دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، جیونی ، پشکان اورتربت میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جوکہ آیندہ48 گھنٹے مزید جاری رہ سکتا ہے?گوادر میں اب تک222 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،علاوہ ازیں وزیر اعلی? بلوچستان کی ممکنہ طوفان سے متاثرین کیلئے5کروڑروپے جاری کرنیکی ہدایت کردی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.