تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اٹھارہ سال سے کم اور 50 سال سے زا ئد افراد زیا دہ خو ش رہتے ہیں،ماہرین

جنگ نیوز -
لندن…کہا جا تا ہے کہ خو شی کا تعلق دل سے ہو تا ہے لیکن ایک حا لیہ تحقیق میں ثا بت ہو ا ہے کہ خو شی کا تعلق عمر سے بھی ہو تا ہے ? ایک بین الا قوا می سروے کے مطابق اٹھارہ سال تک کے افرا د اپنی زندگی سے مطمئن اور خو ش ہو تے ہیں لیکن عمر بڑ ھنے کے ساتھ یہ احسا س کم ہوتا جا تا ہے اور پچا س سال کے بعد ایک بار پھر انسا ن خو شی اور اطمینا ن محسو س کر نے لگتا ہے? تحقیق کے مطا بق انسا ن پچیاسی(85) سا ل کی عمر میں سب سے زیا دہ خو ش ہو تا ہے?ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کی کو ئی واضح تو جہیہ پیش نہیں کی جا سکتی کہ ایسا کیوں ہو تا ہے تاہم اس کی وجہ عمر کے ساتھ انسا ن کا نقطہ نظر اور زندگی کو دیکھنے کا بدلتا ہوا انداز بھی ہو سکتاہے ? کچھ ما ہرین کا کہنا ہے کہ بڑ ھتی ہو ئی عمر کے ساتھ انسانی دما غ میں بھی کیمیا ئی تبدیلیاں رونما ہو تی ہیں جو سو چو ں پر اثر انداز ہو تی ہیں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.